• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تو گھر سے نکل جا تو گندی ہے، تیرا میرا کوئی تعلق نہیں

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خاوند اپنی منکوحہ سے کہے ” تو گھر سےنکل جا تو گندی ہے، تیرا میرا کوئی تعلق نہیں، تجھے میرے والدین نے اپنے کام کے لیے رکھا ہے میرے لیے نہیں، میں نے تجھے چھ مہینے پہلے ہی فارغ کیا ہوا ہے اب تجھے جان سے بھی ختم کروں گا”۔ تو بیوی گھر سے چلی گئی تو اس نے کہنا شروع کر دیا کہ "میں نے چھوڑ دی، میری طرف سے فارغ ہے، اب میرے گھر میں نہ آئے، اب میرے حلق میں نہیں اترتی”۔ کیا ان الفاظ کے ساتھ نکاح باقی رہا یا ٹوٹ گیا؟ اب اگر نکاح دوبارہ کرایا جائے تو نکاح جدید کے لیے مہر جدید لازم آئے گا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہوگئی ہے نکاح ختم ہوگیا ہے۔ باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں اور مہر جدید بھی لازم آئے گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved