• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"تو مجھ پر حرام ہو” الفاظ سے طلاق کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب ایک مسئلہ حل فرمادیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے دو مرتبہ یہ کہاکہ’’ تم مجھے پر حرام ہو‘‘ تو اس بول سے طلاق واقع ہو گی ؟ برائے کرم مفصل جواب ارسال فرمائیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہوئی ہے پہلا نکاح ختم ہو گیا ہے ۔دوبارہ اکٹھے رہنے کے لیے نئے حق مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا ضروری ہے۔

توجیہ  :

حرام کا لفظ اصل کے اعتبار سے کنایہ ہے مگر غلبہ استعمال کی وجہ سے صریح ہو گیا ہے ،اس لیے نیت کا محتاج نہیں البتہ یہ رجعی نہیں ہوگا بائن ہوگا۔اپنی اصل وضع کی بنیاد پر لحوق کا ضابطہ بھی جاری نہیں ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved