- فتوی نمبر: 3-5
- تاریخ: 19 اکتوبر 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
عرض ہے کہ مسماة *** کو اس کے خاوند ندیم ملک نے شادی کے دوماہ بعد سے کئی دفعہ غصہ میں کمرے سے نکال دیا اور کہا "تم اب میری بیوی نہیں ہو اب فارغ ہو ،سامان اٹھاؤ اور چلی جاؤ تم فارغ ہو میں تمہیں اب نہیں رکھ سکتا”۔آیا مسماة ***ان کو الفاظ طلاق بائنہ شمار کریں گی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے ۔لہذا اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ نکاح کرکے رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved