- فتوی نمبر: 1-153
- تاریخ: 22 فروری 2007
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان > کنائی الفاظ سے طلاق کا حکم
استفتاء
اگر کوئی خاوند اپنی بیوی کو یہ کہے کہ تم فارغ ہو تو طلاق ہوگئی یا نہیں؟ جبکہ میاں بیوی کے علاوہ اس بات کا کوئی گواہ بھی نہ ہو۔ اور عدت کیا ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر شوہر یہ جملہ طلاق کی نیت سے کہے یا غصہ کی حالت میں کہے تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائنہ واقع ہو جاتی ہے اور نکاح ختم ہو جاتا ہے۔ اگر فریقین اکٹھے رہنا چاہیں تو دوبارہ نکاح پڑھوا سکتے ہیں۔ بیوی اگر حاملہ ہو تو عدت بچہ ہونے تک ہوتی ہے ورنہ تین ماہواریاں گذارنا ضروری ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved