• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تم فارغ ہو سے طلاق کا حکم

استفتاء

21-06-2020 کو میرا، میری بیوی سے جھگڑا ہوا، میں نے بیوی کو غصہ کی حالت میں کہا، آپ میری طرف سے فارغ ہو، یہ لفظ بولے طلاق کی نیت نہیں تھی۔ یہ الفاظ صبح10بجے بولے اور 4بجے شام کو میں نے کہا میری تمہارے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں اور اس کے بعد میں نے اس کو اس کی ماں کے گھر چھوڑ آیا۔ اور پھر کچھ دن بعد ماں اور بہن کی باتوں میں آکر میں نے اپنی بیوی کو کہا 2بار، میری طرف سے تم فارغ ہو، جب یہ الفاظ بولے میری نیت طلاق کی تھی جب الفاظ بولے اس دن کی تاریخ2020-7-7 تھی۔

خضر لباطن سعودی عرب

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک بائنہ طلاق واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سابقہ نکاح ختم ہوگیا ہے، لہٰذا اگر میاں بیوی دوبارہ اکٹھے رہنا چاہیں تو نیا نکاح کرنا ضروری ہے، جس میں کم از کم دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کا ہونا ضروری ہے۔ نیز مہر بھی دوبارہ مقرر کرنا ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved