• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تم میری طرف سے آزاد ہو کہنے کاحکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ملازمت کرتی ہوں، ایک دن میری گاڑی خراب ہوگئی اور موبائل کی بیٹری بھی نہیں تھی، موبائل بند ہوگیا، اس دن میں گھر تاخیر سے آئی تو میرے شوہر نے کہا تم تو زنا کرنے گئی تھیں، تم زانی ہو، تمہارا اب مجھ سے کیا واسطہ، مجھ سے بات کیوں کر رہی ہو ؟ میں نے کہا اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں ہے تو آپ تین لفظ بول کر مجھے چھوڑ دیں، انہوں نے کہا تمہیں تین لفظوں کی ضرورت نہیں ہے، تم تو پہلے ہی آزاد ہو، مجھ سے غلطی ہوگئی کہ تم سے رشتہ جوڑا، میں نے دوسری دفعہ کہا چھوڑ دو، تو انہوں نے کہا میری طرف سے آزاد ہو،جاؤ،کیا ان الفاظ سے طلاق ہوئی ہے؟ اگر ہوئی ہے تو کن کن الفاظ سے ہوئی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے سابقہ نکاح ختم ہو گیا ہے، لہذا اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہیں تو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔

نوٹ: دوبارہ نکاح کرنے کی صورت میں آئندہ شوہر کو  صرف دو طلاقوں کا حق حاصل ہو گا۔

توجیہ: "میری طرف سے آزاد ہو” کنایات طلاق کی تیسری قسم میں سے ہے جس سے لڑائی جھگڑے اور مذاکرہ طلاق میں نیت کے بغیر بھی بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو جاتی ہے، مذکورہ صورت میں چونکہ شوہر نے مذکورہ جملہ بیوی کے مطالبہ طلاق کے جواب میں بولا ہے، لہذا بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق واقع ہوگئی ہے۔

امداد الاحکام(2/610)میں ہے:

اورچوتھا  جملہ یہ ہے کہ ’’وہ میری طرف سے آزاد ہے‘‘اس کنایہ کاحکم درمختار میں صریح موجود ہے کہ غضب ومذاکرہ میں بدون نیت بھی طلاق بائن واقع ہوجاتی ہے ۔

درمختار (4/521) میں ہے:

ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك

 لا يحتمل السب والرد ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثة تأثيرا (على نية) للاحتمال والقول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما مجتبى.(وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا (وفي مذاكرة الطلاق) يتوقف (الأول فقط) ويقع بالأخيرين وإن لم ينو لأن مع الدلالة لا يصدق قضاء في نفي النية لأنها أقوى لكونها ظاهرة.

فتاوی شامی(5/42) میں ہے:

وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved