• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"تو میری طرف سے فارغ ہے”

استفتاء

***جو کہ دو بچیوں کی والدہ ہیں، شوہر ملازمت کے سلسلہ میں بیرون ملک ہے ۔*** پر مسلسل ساس اور سسر ظلم و زیادتی کرتے رہے ہیں۔ زوجہ مجبور ہو کر اپنے میکے والد کے ہاں آگئی جس پر شوہر نے بیرون ملک سے بیوی کو فون  کہا کہ بہر صورت میرے ماں اور باپ کو خوش رکھو، زوجہ نے جواباً کہا کہ وہ مسلسل ظلم و زیادتی اور تشدد کرتے رہتے ہیں، میں کیسے ان کو راضی کروں۔ تو  طاہر نے کہا ” پھر تو میری طرف سے فارغ ہے”۔ اور زوجہ کے ماں اور باپ سے بھی الگ الگ کہا کہ آپ کی بیٹی میری طرف سے فارغ ہے۔ اس کا جہیز کا سامان واپس لے آؤ۔

از راہ کرم مسئلہ مذکورہ میں وضاحت فرمائیں کہ زوجہ***کو طلاق ہوگئی ہے یا نہیں؟ قران و حدیث سے وضاحت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائن ہوچکی ہے، جس سے نکاح فوری طور  پر ختم ہو جاتا ہے۔ اب عدت گذار کر کسی دوسری جگہ نکاح کرنا چاہیں تو کر سکتی ہیں۔ اور اگر اسی خاوند کے ساتھ رہنا چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved