• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تم میری طرف سے فارغ ہو کہنے کاحکم

استفتاء

مفتی صاحب! میں تقریبا پچھلے دس سال سے انگلینڈ میں مقیم ہوں میں خود حاضر نہیں ہوسکتا تھا اس لیے اپنے چھوٹے بھائی کو آپ کے پاس آپ کی خدمت میں حاضر ررہا ہوں میری شادی کو تقریبا 18سال ہوگئے ہیں میری دو بیٹیاں ہیں ایک بیٹی کی عمر تقریبا 16سے 17سال ہے اوردوسری بیٹی کی عمر تقریبا14-15سال کے درمیان ہے ۔

اب میں اصل بات کی طرف آتا ہوں جس دن سے میری شادی ہوئی ہے میرے اورمیری بیوی کے درمیان اختلافات ہی رہتے ہیں بہرحال ہمارے درمیان ہر دوسرے تیسرے دن جھگڑا ہوتا ہے اسی طرح تقریبا ڈیڑھ سال قبل میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہواتھا اوراسی جھگڑے کے دوران میں نے اپنی بیوی کو کہا کہ (تم میری طرف سے فارغ ہو ) میرے  یہی الفاظ تھ ےجو میں نے لکھے ہیں لیکن اس وقت میری نیت طلاق کی تھی یہ کہنا درست نہیں ہے ،کیونکہ میں نے کبھی ایسا نہیں کیا ،جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ میں نے اس لیے کہا تھا کیونکہ میری بیوی میرے اختیار میں نہیں ہے وہ ہر کام میں اپنی مرضی کرتی ہے اس نے آج تک کبھی بھی کسی کام کےلیے کہیں جانے کےلیے یعنی زندگی کے کسی بھی کام میں میری اجازت مانگنا گوارہ نہیں کیا ہوسکتا ہے کہ میں نے کچھ اسی تناظر میں یا اسی وجہ سے یہ جملہ بول دیا ہو لیکن طلاق کی نیت سے نہیں بولا تھا ہاں ایک بار پھر جھگڑے میں یہ جملہ بھی میں نے بولاتھا (میں نے تمہیں رکھنا ہی نہیں ہے )بالکل یہی جملہ جو میں نےلکھا ہے ۔

اب مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر میں پریشانی پیداہوگئی ہے میری بیوی نے یوٹیوب پر مفتی اکمل صاحب کی ایک طلاق کے مسائل کی ویڈیو دیکھی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر خاوند یہ کہہ دے کہ میری طرف تم فارغ ہو تو اس طرح کہنے سے طلاق ہوجاتی ہے یعنی طلاق بائن ہوجاتی ہے اوردوبارہ نکاح کرنا پڑتا ہے ۔یہ ویڈیو دیکھ کرمیری بیوی نے مجھے یہ ویڈیو دکھائی بلکہ میرے موبائل میں سینڈ کردی کیونکہ رمضان کے ایک ہفتہ پہلے سے میرے اورمیری بیوی کے درمیان بات چیت مکمل طور پر بند ہے آپ صرف یہ رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس طرح طلاق ہوجاتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کی طلاق کی نیت نہ بھی ہو پھر بھی بیوی کے حق میں ایک بائنہ طلاق ہوگئی ہے تاہم دوبارہ نکاح کرکے رہ سکتے ہیں۔آئندہ دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved