- فتوی نمبر: 2-126
- تاریخ: 16 اکتوبر 2008
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
محترم مفتی صاحب میں ایک ایسے ادارے میں بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتا ہوں جو مختلف اداروں کے ٹی وی پر چلنے والے اشتہارات بناتاہے ۔کیا ایسے ادارے سے کمائی ہوئی آمدن حلال ہے ؟ وضاحت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت ناجائز کام میں تعاون کی بنتی ہے لہذا جتنی جلدی ہوسکے کوئی جائز متبادل کام تلاش کرلیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved