- فتوی نمبر: 11-226
- تاریخ: 15 مارچ 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سجدہ تلاوت کا بیان
استفتاء
ایک مسئلہ پوچھنا تھا اگر موبائل یا ٹی وی میں تلاوت لگی ہو اور آیت سجدہ آ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟سننے والے پر سجدہ واجب ہو گا یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
موبائل یا ٹی وی پر آیت سجدہ سننے کی صورت میں تلاوت اگر براہ راست نشر کی جارہی ہوتو سجدہ تلاوت واجب ہو گا اور اگر ریکارڈ شدہ تلاوت نشر کی جارہی ہو تو سجدہ تلاوت واجب نہ ہو گا ۔
درمختار2/702میں ہے :
لاتجب بسماعه من الصدٰی والطیر.
احسن الفتاوی4/65میں ہے :
سوال :ٹی وی یا ریڈیو پر جو تلاوت کی جاتی ہے یا ختم قر آن فی التراویح نشر کیا جاتا ہے اور دکھایا جاتا ہے اس کے سامعین پر سجدہ تلاوت واجب ہو گایانہیں؟
جواب:ٹیپ ریکارڈر سے سننے پر سجدہ تلاوت واجب نہیں اس لیے ٹی وی اور ریڈیو پر اگر ٹیپ سنایا جارہا ہو تو سجدہ واجب نہیں ،اور اگر براہ راست قاری کی آواز ہو تو واجب ہو گا
© Copyright 2024, All Rights Reserved