• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ادھار معاملے کی تیسری صورت

استفتاء

غلہ منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف اجناس کی خرید و فروخت ہوتی ہے، زمیندار اپنا غلہ آڑھتی کے پاس لاتا ہے اور آڑھتی اسے فروخت کر کے اپنی کمیشن لیتا ہے۔

بعض اوقات ایک آڑھتی دوسرے کو ادھار پیسوں کے عوض مثلاً مکئی فروخت کر دیتا ہے۔ پھر جب نئی فصل آتی ہے مثلاً چنے تو آڑھتی کہتا ہے ان پیسوں کے عوض چنے دے دو۔

مذکورہ طریقے کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مکئی کے پیسوں کے بدلے چنے لینا جائز ہے بشرطیکہ دونوں فریق رضا مند ہوں۔

فی الدرالمختار: (۵/۱۵۳)

فلو باع ابلابدر اهم اوبکربر جاز اخذ بدلهما شیئا آخر۔ وفی الشامیة۔ تحت (قوله جاز اخذبدلهما شیئا آخر) لکن بشرط ان لایکون افتراقابدین کمایاتی فی القرض

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved