استفتاء
ایک مسجد زیر تعمیر ہے اور مسجد کا کچھ حصہ اور ملحقہ دو کمرے جن کے اوپر رہائش امام صاحب ہے، تعمیر ہوچکا ہے۔ مسجد کے تعمیر شدہ حصے میں گرمی اور مچھروں کے دق کرنے کے باعث حضرات ملحقہ کمروں میں مسجد کی تعمیر تک نماز پنجگانہ ادا کررہے ہیں۔ اب مذکورہ عبارت سے دو سوال کا جواب مطلوب ہے آیا ملحقہ کمروں میں نماز پڑھنا درست ہے یعنی نماز پنجگانہ؟ نیز ملحقہ کمروں میں نماز باجماعت پنجگانہ سے مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ جبکہ مسجد کا صحن تعمیر ہوچکا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کوشش تو یہی کی جائے کہ مسجد کے اصل حصے میں جو کہ نماز کے لیے مخصوص ہے اسی میں نماز ادا کی جائے اور گرمی یا مچھروں کے لیے کوئی پیڈسٹل پنکھے یا کوائل کا بندوبست کیا جائے۔ لیکن اگر یہ بندوبست دشوار ہو تو عارضی طور پر ملحقہ کمروں میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved