• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اجرت پر جی میل(Gmail) کی آئی ڈی بنانا

استفتاء

کیا پیسے لے کر کسی کو جی میل کی آئی ڈی بنا کر دینا جائز ہے ؟ اس کی تفصیل یہ ہے کہ جدید  انڈروؤڈ (Android) موبائل میں بہت سے کاموں جیسے پلے سٹور  (Play Store) سے کوئی بھی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے جی میل (Gmail) کی آئی ڈی لازمی ہے  اور بہت سے لوگوں کو یہ بنانی نہیں آتی تو  وہ بازار میں موجود کمپیوٹر اور موبائل والوں سے بنوا لیتے ہیں اور دوکاندار  ان کے نام سے آئی ڈی بنا کر دیتے ہیں اور اس پر اجرت لیتے ہیں تو کیا اس پر اجرت لینا جائز ہے ؟نیز اس کا مارکیٹ میں عام رواج ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اجرت پر کسی کو جی میل کی آئی ڈی بنا کر دینا جائز ہے ۔

توجیہ:   چونکہ مارکیٹ میں اس کا عام رواج ہے یعنی اس کو قابل اجارہ سمجھا جاتا ہے اس لیے  اس پر اجرت لینا  بھی جائز ہے ۔

بدائع الصنائع، کتاب الاجارۃ، باب شروط الأجارة (طبع: مکتبہ رشیدیہ، جلد نمبر4 صفحہ نمبر46) میں ہے:"ومنها أن تكون المنفعة مقصودة يعتاد استيفاؤها بعقد الإجارة ويجري بها التعامل بين الناس لأنه عقد شرع بخلاف القياس لحاجة الناس ولا حاجة فيما لا تعامل فيه للناس”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved