• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اجرت یا ٹھیکہ دونوں میں سے ایک کو متعین کرنا ضروری ہے

استفتاء

***آٹوز پر موٹر سائیکل کی مرمت کا بھی کام ہوتا ہے تو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخص کی موٹر سائیکل کا پورے انجن کا کام کرنا ہے اور اس کا خرچہ اعلیٰ پارٹس ( پرزوں ) اور اجرت کے ساتھ مثلاً 7 ہزار روپے ہے اور اس کوو ارانہیں آرہا تو اسے کہتے ہیں کہ پانچ ہزار میں ٹھیکہ کرلو۔ یعنی مزدوری اور سامان کے پانچ ہزار دے دو ایسا کام کریں گے جو کہ دو سال انجن باسہولت نکال لے گا۔ اس میں ہم یہ کرتے ہیں کہ بعض اشیاء اعلیٰ کوالٹی کی لگاتے ہیں اور وہ پرزے جو کم استعمال ہوتے ہیں یا ہلکی کوالٹی (کم قیمت) کے بھی صحیح چلتے ہیں۔ تو ایسے پرزے ہلکی کوالٹی کے لگا کر دے دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گاہک کو دونوں شقیں بتادیں۔ پھر وہ جس کو اختیار کرے۔

1.( المجلة، المادة: 450 )

يشترط أن تكون الأجرة معلومة.

2.( المادة: 451، المجلة، الفصل الثالث في شروط الإجارة )

يشترط في الإجارة أن تكون المنفعة معلومة بوجه يكون مانعاً للمنازعة. فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved