- فتوی نمبر: 11-221
- تاریخ: 11 مارچ 2018
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان > جنایات کا بیان
استفتاء
1۔عمر ہ کرتے ہوئے عورت کا نقاب اگر چہرے پر لگ جائے تو دم آتا ہے ؟
2۔عمرہ کرتے وقت چہرے کو چھپانا ،اس کے بارے میں تفصیل بتادیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔حالت احرام میں اگر عورت کے چہرے سے نقاب لگ جائے تو اگر 12گھنٹے یا زائد لگا رہے تو ایک دم واجب ہو گا اور اگر 12گھنٹے سے کم لگا رہے تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرے اور اگر ایک گھنٹہ سے بھی کم لگارہے تو مٹھی بھر گندم صدقہ کرے۔
2۔عمرہ کے دوران بھی چہرے کا پردہ کرنا ضروری ہے البتہ کپڑا چہرہ کو نہ لگے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved