• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عمرہ پیکچ کی پالیسی کے ذریعہ عمرہ کروانے کاحکم

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہر ماہ 2500روپے ادا کریں (24ماہ تک )2500روپے کوئی مشکل نہیں ہیں ہر روز کے تقریبا 80روپے بنتے ہیں ۔ آپ وقت نکالیں ،ذہن بنائیں اور اس کا روان عمرہ پیکج میں شامل ہوں آپ کو ہر ماہ قرعہ اندازی میں بھی موقع دیا جائے گا ۔ 24ماہ میں 24بار ۔دوسرے ماہ ہی یا جس ماہ بھی آپ کا نام قرعہ اندازی میں نکل آتا ہے تو اس کے بعد کمپنی باقی پیسے اپنے پاس سے ڈال کر آپ کو پہلے عمرہ کروائے گی اور باقی اقساط بعد میں لے گی ۔اس طرح آپ کو عمرے کی سعادت پہلے نصیب ہو گی اور باقی اپنے پیکج کو واپس آ کر مکمل کریں گے ۔اگر کسی وجہ سے عمرہ اداکرنے کے بعد واپس پاکستان آ کر حجاج کرام کے ساتھ خدا نا خواستہ حادثات پیش آ جاتے ہیںمثلا اموات ،معذوری ،خطرناک بیماری ۔جس کی وجہ سے باقی پیسے یعنی باقی قسطیں ادا نہ کرسکا ہو تو کمپنی کی طرف سے باقی پیسے معاف کردیئے جائیں گے۔مذکورہ بالاشرائط اور پالیسی کے مطابق عمرہ کی آفر کرنے کا حکم کیا ہے ؟

نوٹ:         اس پالیسی میں شرکاء کی کوئی حد نہیں کہ اگر اتنے ہوں گے قرعہ اندازی ہو گی بلکہ جتنے شرکاء بھی ہوں گے قرعہ انداز کرکے انہیں بھیجا جائے گا اور باقیماندہ پیسے فی الحال ہم دوشرکاء اپنے پاس سے ڈالیں گے نیز یہ کام ہم بطور تجارت نہیں کرنا چاہتے بلکہ خرچے کی حدتک رکھیں گے یعنی لوگوں کے پیسوں سے انہیں یہ عمرہ کرائیں گے۔دوست احباب کے مشورے سے پچھلا پیکج ختم کردیا ہے جس میں عمرہ کے بعد آئندہ اقساط نہ لینے کا پروگرام تھاکیونکہ ان سب کے خیال میں شرعی گنجائش نہیں لیکن ساتھ نتھی کردیا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگرچہ پالیسی لینے والا ہر آدمی عمرے کے اخراجات پورے اداکرے گا تاہم اسے عمر ہ کب کرایا جائے گا یہ بات کسی شریک کے ساتھ بھی طے نہیں ۔چنانحہ منفعت کی تحصیل میں مدت کی جہالت ہے حالانکہ اجارہ کے صحیح ہونے کے لیے مدت کی تعیین ضروری ہے ۔اس لیے مذکورہ بالاپالیسی درست نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved