• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عمرےوالے طواف اور بغیر عمرے والے طواف میں فرق

استفتاء

1۔طواف کے دوران کیا پڑھنا ہے ؟

2۔عمرے کے بغیر جو ویسے ہی طواف کرتے ہیں اس کا کیا طریقہ ہے ؟کیا نیت کریں؟دعا وغیرہ کیا پڑھیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

2 ، 1۔عمرے کے طواف کا جوطریقہ اورنیت ہے وہی طریقہ عام طواف کابھی ہے ۔فرق صرف اتنا ہے عمرے کے طواف کے بعد سعی کرنی ہوتی ہے اس لیے عمرے کے طواف میں صرف مردوں کیلئے اضطباع اور رمل سنت ہے ۔اضطباع کہتے ہیں احرام کی چادر کو دائیں بغل میں نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا اس طرح کہ دائیاں کندھا ننگا ہو ۔یہ ساتوں چکروں میں کرنا ہوتا ہے۔رمل کہتے ہیں طواف کے شروع کے تین چکروں میں اکڑ کر شانہ ہلاتے ہوئے کچھ تیزی کے ساتھ قریب قریب قدم رکھ کر چلنا۔نیز عمرہ کا طواف احرام باندھ کے کیا جاتا ہے جبکہ عام طواف سادھے کپڑوں میں کیا جاسکتا ہے ۔طواف کے دوران کوئی دعا پڑھنا ضروری نہیں ہے البتہ اگر پڑھنا چاہیں تو  آپ مفتی عبدالواحد صاحب کی کتاب ’’مسنون حج وعمرہ‘‘لے لیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved