• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

یونیفارم پالیسی

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر (Manufacturer) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے ۔RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

RL کی طرف سے مخصوص یونیفارم ملازمین کو استعمال کے لیے مفت دیا جاتا ہے اور ان سے کہہ بھی دیا جاتا ہے کہ جب آپ چھوڑ کرجائیں تو یہ یونیفارم واپس ضرور دے کر جائیں ،اس کے باوجود بعض ملازمین یونیفارم واپس دے کر نہیں جاتے، کمپنی کی طرف سے یونیفارم پہنناضروری ہے لیکن کچھ ملازمین اس کا اہتمام کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ۔جو ملازمین یونیفارم کا اہتمام نہیں کرتے، ان کو کوئی جرمانہ نہیں کیا جاتا۔

کیا مذکورہ بالا طریقہ کار شریعت کی روسے درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یونیفارم اگر چست ہو تو ملازمین کو اس کا پابند کرنا جائز نہیں اور اگر چست نہ ہو تو اس کا پابند کیا جاسکتا ہے، اور ملازمین کو بھی اس کا اہتمام کرنا چاہیے، تاہم یونیفارم نہ پہننے والوں پر جرمانہ کرنا جائز نہیں۔ نیز ملازمین کا یونیفارم واپس نہ کرنا بھی ناجائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved