- فتوی نمبر: 1-13
- تاریخ: 24 مئی 2004
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
صورت مسئلہ یہ ہے کہ زیدنےزینب سے شادی کی اور زینب سے ایک لڑکی پیدا ہوئی مریم اورمریم کی شادی خالد سے ہوئی۔ پھر زید نے دوسری شادی فاطمہ سے کی اور اس فاطمہ سے ایک لڑکی پیدا ہوئی ام کلثوم۔ جب ام کلثوم اڑھائی سال کی ہوئی تو اس نے اس کے بعد یعنی اڑھائی سال کی عمر کے بعد اپنی بہن مریم کا دودھ پیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ام کلثوم کی بیٹی کا نکاح مریم کے بیٹے کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو اس کا واضح طور پر جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورت مسئولہ میں ام کلثوم کی بیٹی کا نکاح مریم کے بیٹے کے ساتھ جائز ہے۔
و يثبت التحريم في المدة فقط ( و في الرد) أما بعدها فإنه لا يوجب التحريم، بحر. ( و قال في مدته) هو حولان و نصف عنده و حولان فقط عندهما و هو الأصح، فتح. و به يفتى كما في تصحيح القدوري عن العون.( رد المحتار، ط: بیروت 4/ 389 )
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved