• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

معلم کے لیے طالبہ کی آواز سننا

استفتاء

اکیڈمی میں مرد استاد کی موجودگی میں طالبہ کیلئے دین کی بات کرنا کیسا ہے ؟جبکہ طالبہ خود باپردہ ہوتی ہے اور سامنے حاضرین میں صرف طالبات ہوتی ہیں اور بیان بھی دعوتی انداز میں ہوتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فقہائے کرام نے عورت کی آواز کو بھی پردے کی چیز کہا ہے ۔لہذا بغیر ضرورت کے عورت کا اتنی اونچی آواز سے بات کرنا صحیح نہیں کہ غیر محرم اس کی آواز کو سنے ۔مذکورہ صورت میں غیرمحرم مرد استاد کی موجودگی میں طالبہ کا دین کی بات کرنا بغیر ضرورت کے ہے لہذا صحیح نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved