• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنا

استفتاء

4۔ نماز کی ادائیگی بیٹھ کر کرتی ہوں گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا اور چلنا پھرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ گھٹنوں پر وزن نہیں پڑتا اس لیے بیٹھ کر نماز کی ادائیگی کرتی ہوں۔ بچیوں کے لے رشتوں کے سلسلے میں کوئی مستند مختصر عمل باجازت بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

4۔ عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

و منها القيام … ( في الفرض)… ( لقادر عليه) و على السجود قال الشامي تحت قوله ( لقادر عليه) فلو عجز عنه حقيقة و هو الظاهر ( أو حكماً) كما لو حصل له به ألم شديد أو خاف زيادة المرض. ( شامی: 2/ 177)

باقی بچیوں کے رشتے کے لیے بارہ روز تک ہر روز میں اس دعا کو بارہ ہزار مرتبہ پڑھ کر ہر روز دعا کیا کریں انشاء اللہ کیسا ہی مشکل کام ہو پورا ہو جائے گا۔ يا بديع العجائب بالخير يا بديع. ( بہشتی زیور) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved