• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

استفتاء

ایک شخص اگر زمین پر بیٹھ سکتا ہے چاہے جیسے بیٹھے، پھر وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے کسی عذر کی وجہ سے تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مذکورہ شخص زمین پر بیٹھ کر زمین پر یا نو (9) انچ اونچی تپائی سامنے رکھ کر سجدہ نہیں کر سکتا تو اس شخص کے لیے بہتر یہی ہے کہ زمین پر ہی بیٹھ کر نماز پڑھے اور رکوع و سجدہ کے لیے اشارہ کرے، لیکن اگر کسی عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved