• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ونٹیلیٹر ventilator

استفتاء

گذارش ہے کہ ایک پیچیدہ مسئلہ کا حل بتائیں کہ میری خوشدامن صاحبہ پچھلے  پانچ ،چھ ماہ سے بہت شدید  بیمار ہیں۔اور دن بدن ان کی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ وہ معدے اور آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ پچھلے ایک ماہ سے ان چھوٹی آنت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ اور پچھلے ایک ماہ ہی سے ڈاکٹر ان کی آنت کے آپریشن کا پروگرام بنارہے ہیں ۔ لیکن چونكہ ان کے پھیپھڑوں کی حالت بھی ٹھیک  نہیں ہے وہ صرف کام کررہے ہیں۔ اور ڈاکٹر نے ان کے آپریشن کا پروگرام مکمل طور پر بند کردیا۔ اس دوران مریض کی حالت زیادہ  خراب ہوجانے کی وجہ سے ان کو ventilator  پر ڈال دیا گیا ہے۔ اب ڈاکٹر کا کہنا ہے ان کے بچنے کے امکانات  بہت کم  ہیں۔ کیونکہ اب ان کا آپریشن کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔ لہذا اگر ventilator  اتارا گیا تو ان کی موت بھی  واقع ہوسکتی ہے اور اس وقت مکمل طور پر cons میں ہے۔ لہذا آپ ہمیں اس مسئلہ کا حل بتائیں کہ آیا ventilator   نکال دیا جائے یا ایسے ہی چلنے دیاجائے۔ کیونکہ  ventilator   پرانسان مصنوعی طورپر مہینوں بھی زندہ رہ  سکتاہے۔

اس لیے لواحقین پریشان ہیں کہ اب کیا کیا جائے؟ برائے مہربانی قرآن اور سنت کی روشنی میں اس مسئلے کا حل بتائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب تک دماغی موت  نہ ہوئی ہو اور مريضہ  کے بچنے کی کچھی بھی امید ہو ventilator   اتارنے کا مشور ہ نہیں دیا جاسکتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved