• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ویڈیودیکھنے پر طلاق کو معلق کرنا

استفتاء

مفتی صاحب میرے گھر میں  انٹرنیٹ لگا ہوا ہے، میں  شادی شدہ ہوں  لیکن بدقسمتی سے انٹرنیٹ پر گندی ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہوں ، کچھ دن پہلے میری والدہ فالج کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں  داخل تھیں ، اس دوران میں  نے اس گناہ سے نجات پانے کے لیے یہ نذر مانی کہ ’’اب اگر اس گھر میں  والدہ کے صحت یاب ہونے سے پہلے میں  نے گندی ویڈیو دیکھی تو میری بیوی کو تین طلاقیں  ہوں  گی‘‘۔ پھر میری والدہ کو کچھ افاقہ ہو گیا اور ہسپتال والوں  نے انہیں  گھر جانے کی اجازت دے دی، والدہ کے گھر پہنچنے کے بعد میں  نے اس گھر کے علاوہ جس کو میں  نے متعین کیا تھا کسی دوسری جگہ پھر گندی ویڈیو دیکھ لی۔

اب آپ حضرات سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا مذکورہ صورت میں  میری بیوی کو تین طلاقیں  واقع ہوئی ہیں  یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  چونکہ طلاق کی شرط نہیں  پائی گئی اس لیے کوئی طلاق واقع نہیں  ہوئی۔ البتہ مذکور بالا قسم کی ویڈیو دیکھنا سخت گناہ ہے جس پر توبہ استغفار ضروری ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved