• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ویڈیودیکھنے پر طلاق کومعلق کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے گھر میں  انٹرنیٹ لگا ہوا ہے میں  اس پر گندی ویڈیو دیکھنے کا عادی ہوں  کچھ دن پہلے میری والدہ فالج کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں  داخل تھیں  اسی دوران اس گناہ سے نجات پانے کے لیے میں  نے یہ نذر مانی کہ’’ والدہ کے صحت یاب ہونے سے پہلے اگرجان بوجھ کرمیں  نے اس گھر میں  گندی ویڈیو دیکھی تو میری بیوی کو تین طلاق ہوں  گی۔والدہ کو کچھ افاقہ ہو گیا اور ہسپتال والوں  نے انہیں  گھر جانے کی اجازت دے دی ۔والدہ کے گھر پہنچے کے بعد میں  نے اس گھر میں  بھول کر پھر گندی ویوڈ دیکھ لی اور جب نذر یاد آئی تو پھر دیکھنا چھوڑ ا۔اب پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں  میری بیوی کو تین طلاقیں  ہوئی ہیں  یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  چونکہ طلاق ویڈیو کو جان بوجھ کر دیکھنے کے ساتھ مشروط تھی جبکہ سائل نے بھول کر ویڈیو دیکھی ہے ۔اس لیے شرط نہیں  پائی گئی اور کوئی طلاق واقع نہیں  ہوئی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved