- فتوی نمبر: 28-336
- تاریخ: 18 نومبر 2022
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی
استفتاء
آج کل انٹرنیٹ پر آن لائن ارننگ کے ذریعے لوگ پیسے کماتے ہیں، جس میں لوگ مختلف قسم کی ویڈیوز کو لائک کرکے اور ہر قسم کی ویڈیوز دیکھ کر کمائی کرتے ہیں ،کیا اس طرح کمائی کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صرف ویڈیوز دیکھنا یا لائک کرنا کوئی ایسا عمل نہیں جو قابل اجارہ ہو ،نیز یہ فیک ریٹنگ اور دھوکہ دہی کا ذریعہ بھی بنتا ہے اس لیے جائز نہیں ہے۔
شرح المجلہ (2/473)میں ہے:
ويشترط في المنفعة ان تكون مقصودة من العين في الشرع ونظر العقلاء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved