• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی ایک صورت

استفتاء

چھ بہنیں تھیں ان میں سے ایک کا انتقال ہو گیا،  انتقال کرنے والی خاتون کی اولاد نہیں  ہے اب وراثوں میں مرحومہ خاتون کی والدہ ہیں شوہر ہیں  اور پانچ بہنیں  ہیں اور مرحومہ کے 5 بھتیجے،1 بھتیجی،1 چچا اور5 چچا زاد بھی حیات ہیں۔انتقال کرنے والی خاتون کا مکان  4 مرلہ 37 فٹ ہیں  جسکی قیمت 1 کروڑ ہے۔  اب یہ جائیداد کیسے اور  کتنی  کتنی  تقسیم ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحومہ کی وراثت کے 40 حصے کیے جائیں گے جن میں سے شوہر کو 15 حصے (5.37 فیصد)، والدہ کو 5 حصے (5.12فیصد) اور پانچ بہنوں میں سے ہر بہن کو 4 حصے (10 فیصد فی کس) ملیں گے۔

اس حساب سے ایک کروڑ میں سے مرحومہ کے شوہر کو3750000 ( سینتیس لاکھ پچاس ہزار) روپے، والدہ کو 1250000 ( بارہ لاکھ پچاس ہزار)روپے اور ہر بہن کو 1000000 (دس لاکھ فی کس) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved