• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وائس میسج کے ذریعے طلاق دینے کا حکم

استفتاء

گھر میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جس پر میرے خاوند آصف جاوید ولدمحمد صادق نے غصہ کی حالت میں واٹس ایپ میں وائس میسج کے ذریعے مجھے تین مرتبہ طلاق دی ہےجس کے الفاظ یہ ہیں کہ’’ سحرش میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں(تین مرتبہ کہا)علی کی وجہ سے‘‘(علی میری خالہ کا بیٹا ہے) اب کیا حکم ہے ؟

نوٹ: بیوی نے جو شوہر کا نمبر ارسال کیا  اس پر کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا اس لیے بیوی کے بیان کے مطابق جواب لکھا جارہا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر واقعتاً شوہر نے واٹس ایپ پر مذکورہ وائس میسج کیا ہے تو  تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوچکی ہے لہٰذا اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش باقی ہے۔

فتاویٰ عالمگیری(1/355) میں ہے:

وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا.

بدائع الصنائع(3/295ط: رشیدیہ) میں ہے:

‌وأما ‌الطلقات ‌الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله – عز وجل – {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة.

فتاوی عالمگیریہ(2/411ط:رشیدیہ) میں ہے:

‌وإن ‌كان ‌الطلاق ‌ثلاثا ‌في ‌الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved