- فتوی نمبر: 20-94
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان > وجوب قربانی کا بیان
استفتاء
اگر کسی عورت کے پاس اتنا سونا ہے جس کی قیمت چاندی کے نصاب کو پہنچ جاتی ہے ان پر قربانی کے دنوں میں اس کی ملکیت میں 50روپے اوربھی ہیں تو کیا اس پر قربانی واجب ہو گی؟نیز اتنے سونے کے ساتھ جو چاندی کے نصاب کو پہنچ جائے کتنی رقم کا ہونا قربانی کے وجوب کا سبب بنے گا وضاحت فرمادیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق یہ ہے کہ جب چاندی کے نصاب کے بقدر سونا ہو تو قربانی واجب ہوتی ہے خواہ ساتھ پیسے ہوں یا نہ ہوں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved