• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وکیل بالبیع کا جانور کو ذبح کرنا

استفتاء

میں راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں سرگودھا کے ایک قصبہ میں ایک جاننے والے کو قربانی کا بکرا خریدنے کو کہا اس نے 40,000روپے کا بکرا خریدا ۔بچوں نےانکا ر کردیا کہ نہ یہاں (راولپنڈی) رکھ سکتےنہ اتنی دور سے لاسکتے ہیں لہذا عید سے ایک ماہ پہلے اس جاننے والے سےکہاکہ اس بکرے کو بیچ دو اس نے تین بکرے اور بھی خریدے تھے تاکہ عید پر مہنگے داموں بک جائیں مگر بدقسمتی سے ایک بھی نہ بکا۔ابھی دو دن پہلے اس کی طرف سے کال آئی کہ آپ کا بکرا مرنے لگا تھا اس لیے اس کو ذبح کروادیا اور گوشت قصائی کو 8000 روپے میں بیچ دیاجبکہ میں نے اسے کہاتھا کہ  بکرا بیچ کر میری قیمت مجھے واپس کرنا جومنافع ہوگا وہ  تمہارا۔

کیا شریعت کی رو سے مجھے اس سوداگر سے اپنی پوری رقم لینے کا حق ہے؟

تنقیح : سائل کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذات کے لیے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا کیا حق ہے اور مجھے اس کی بات پر پورا یقین ہے کہ معاملہ ایسا ہی ہوا ہے، نیز اتنے کم میں گوشت بکنے کی وجہ یہ تھی کہ عید کے فورا بعد یہ معاملہ ہوا تھا  اس لیے گوشت سستا بکا تھا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کے لیے  اس سوداگر سے  8 ہزار سے زیادہ لینے کا حق نہیں ہے۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں اس شخص  کے پاس وہ بکرا امانت بنتا تھا   اور بکرے  کو مرنے کے خوف سے ذبح کرنا اس کی حفاظت میں داخل ہےاس لئے  مذکورہ سوداگر زائد رقم کا ضامن نہیں ہوگا۔

شرح المجلۃ           (2/718ط:رشیدیہ) میں ہے:

خاف الراعى هلاك شاة فذبحها،ضمن، اذ الذبح ليس من عمل الراعى فلا يدخل تحت العقد. قال البلخيون: هذا لو يرجى حياتها أو مشكلا.أما لو تيقن موتها، يبرأ، اذ الأمر بالرعي أمر بالحفظ، والحفظ الممكن حال تيقن الموت ألذبح، فيصير مأمورا(قت) لو لم يرج حياتها ضمن الأجنبي لا الراعى والبقار. قال (ت) يبرأ الأجنبي أيضا، اذ الاذن موجود دلالة فى هذه الحالة، وهو الصحيح، وكذا ا لبعير، اذ الذبح فى مثل هذه لاصلاح اللحم، فلا يذبح الحمار والبغل، اذ لايصلح لحمهما.ولا يذنح الفرس أيضا عند أبى حنيفة اذ الصحيح من مذهبه أن لحم الفرس مكروه كراهة تحريمية.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved