• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وکیل کو ملناوالاڈسکاونٹ موکل (اصیل)کاہوگا

استفتاء

2۔ ڈیفنس میں ایک پارٹی ہم سے سامان منگواتی ہے مہینہ میں تقریبا دو دفعہ کرایہ ان کے ذمے ہوتا ہے ۔عام طور پر رکشہ والاہزار روپیہ ڈیفنس جانے کالیتا ہے ،انہوں نے ہمیں کہاکہ رکشہ آپ وہاں سے کروادیاکریں اور کرایہ بل میں ڈال دیا کریں ،ہم نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر رکشہ والے سے 800روپے طے کیے ہیں ،بل میں ہم ہزار روپے ہی ڈالتے ہیں تو کیا ہم 200روپے لے سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

2۔مذکورہ صورت میں آپ کےلیے 200روپے لینا جائز نہیں ہے بلکہ اس پارٹی کو واپس کرنا لازم ہے۔

توجیہ:چونکہ کرایہ ڈیفنس والی پارٹی کےذمہ ہوتا ہے ،سائل صرف ان کا وکیل بن کررکشہ کرواکردیتا ہے،لہذا سائل کی ذمہ داری ہے کہ واقعتاً جتناکرایہ ہو صرف وہ پارٹی سے لے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved