- فتوی نمبر: 10-182
- تاریخ: 05 اکتوبر 2017
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
1۔ آج کل جو ولایتی مرغی (برائلر) آرہی ہے سننے میں آیا ہے کہ یہ حرام ہے کیونکہ اسے مشینوں کے ذریعے بنایا جاتا ہے، اور یہاں تک سنا ہے کہ اس میں ذائقہ پیدا کرنے کے لیے خنزیر کا خون ڈالا جاتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے۔ اور کیا واقعی اس کا کھانا حرام ہے؟
2۔ ولایتی انڈے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
استفتاء
1۔ ولایتی مرغی (برائلر) حلال ہے اس میں حرام ہونے کی کوئی شرعی بنیاد موجود نہیں، باقی سنی سنائی باتیں کسی چیز کو حرام قرار دینے کے لیے کافی نہیں۔
2۔ ولایتی انڈے حلال ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved