• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد کا ذہنی توازن خراب ہونے پر وراثت کو تقسیم کرنا

استفتاء

ہمارا گھر میرے والد صاحب نے خریدا تھا۔ اس کے بعد وہ مکان ہماری والدہ کے نام پر لگا ہے،  اب میرے والد صاحب کا ذہنی توازن درست نہیں رہا ہے وہ گھر سے غائب بھی ہوئے ہیں، اب ہم دو بھائی  ،دو  بہنیں اور امی گھر کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کس کا کتنا حصہ ہے بتا دیا جائے۔

وضاحت مطلوب ہے:گھر  والدہ کے نام پر کیوں لگایا گیا؟اور اس کی تفصیل کیا ہے؟والدصاحب کا ذہنی توازن کب بگڑا ہے؟کیا انہوں نے والدہ کو مکان ہبہ تو نہیں کیاتھا؟

جواب وضاحت:اصل میں یہ مکان والد صاحب کے نام پر تھا ۔ان کے ذہنی توازن کی خرابی کی وجہ سے بڑے بھائی اوروالدہ صاحبہ نے سب بہن بھائیوں کی رضامندی سے وہ مکان اپنے نام لگوایا ۔اور والدصاحب کا  ذہنی توازن خراب ہونے کے بعد یہ مکان والدہ  کے نام لگوایا گیا ہے۔والدصاحب نے والدہ کو یہ مکان ہبہ نہیں کیا تھا۔

نوٹ: والد صاحب اور والدہ دونوں حیات ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گھر چونکہ  والد صاحب کی ملکیت ہے اور ابھی حیات ہیں اس لیے فی الحال اس گھر میں کسی کا بھی حصہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved