• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی اولاد کا وراثت میں حصہ

استفتاء

معزز مفتیان کرام ایک مسئلہ درپیش ہے کہ ہمارے والد صاحب نے ایک مکان وراثت میں چھوڑا ہماری والدہ اور ایک بھائی والد کی حیات میں فوت ہوگئے تھے باقی ہم چار بھائی حیات ہیں۔ البتہ جو بھائی فوت ہوئے ہیں والد کی حیات میں ان کے بچے موجود ہیں۔ سوال صرف یہ ہے کہ جو بھائی فوت ہوئے ہیں کیا ان کے بچوں کو وراثت میں حصہ ملے گا؟

والد نے فوت ہوئے بیٹے کی اولاد کے لیے کوئی تحریر یا زبانی وصیت نہیں کی تھی۔

سائل: مولانا طلحہ عزیز صاحب

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ  میت کے بیٹے موجود ہیں اس لیے میت کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی اولاد کا میت کی میراث میں حصہ نہیں بنتا۔ لیکن اگر وارثین اپنی خوشی سے بھائی کی اولاد کو کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved