• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد صاحب کازندگی میں کسی بیٹے کو پینشن ہدیہ کرنا

استفتاء

کیا کہتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے کہ میں ہم چھ بہن بھائی ہیں، بھائی دونوں ملک سے باہر ہیں ،میں والد صاحب کے ساتھ اکیلا رہتا ہوں، والد صاحب نے گھر کی تقسیم کرکے تینوں بہنوں کو حصہ دے دیا ہے ۔

اب میں اور والد صاحب گھر کا خرچ مشترکہ چلاتے ہیں ،والد صاحب کی پینشن کی رقم تقریبا 85000 ماہانہ آتی ہےجس میں سے آدھی خرچ ہوجاتی ہے باقی آدھی محفوظ ہو جاتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ محفوظ رقم  جوجمع ہو رہی ہے اس میں وراثت کی تقسیم ہوگی یا نہیں؟ابھی والد صاحب اس   پینشن کی رقم کا مجھے مالک بنا دیتے ہیں، میں دس ہزار بہنوں کو بطور ہدیہ ماہانہ بھیج دیتا ہوں۔

محمد شعیب

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یہ رقم وفات کے وقت تک آپ کے والد کی ملکیت میں ہی رہی تو اس میں وراثت جاری ہوگی اور اگر یہ رقم والد صاحب آپ کو ہدیہ کرتے رہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے کہ ’’والد صاحب اس پنشن کی رقم کا مجھے مالک بنا دیتے ہیں ‘‘اور وفات کے وقت اس میں سے آپ کے والد کی ملکیت میں کچھ نہ ہوئی تو اس میں میراث جاری نہ ہوگی۔

نوٹ :ہدیہ کے لیے ضروری ہے کہ والد اس رقم پر آپ کو قبضہ بھی دے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved