- فتوی نمبر: 31-159
- تاریخ: 22 جولائی 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میرے والد کا انتقال ہوگیا جن کے ورثاء میں ہم چار بھائی، پانچ بہنیں اور والدہ ہیں، بائے مہربانی شریعت کے اعتبار سے وراثت کی تقسیم کی شرح بتادیجئے۔
تنقیح: میت کے والدین یعنی میرے دادا اور دادی تقریبا 16 سال پہلے 2007 میں فوت ہوچکے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 104 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 13 حصے (12.5فیصد) بیوی کو، 14 حصے (13.46 فیصد) ہر بیٹے کو اور 7 حصے (6.73فیصد) ہر بیٹی کو ملیں کے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved