- فتوی نمبر: 34-12
- تاریخ: 28 اگست 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میری بڑی بہن کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی شادی نہیں ہوئی تھی،ورثاء میں والدہ، دو بہنیں اور پانچ بھائی ہیں۔ والد صاحب کا انتقال بہن سے پہلے ہوگیا تھا ،بڑی بہن کی کچھ رقم میرے پاس رکھی ہوئی ہے تو یہ رقم کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کی بہن کی کل رقم کے 72 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 12 حصے (16.66 فیصد) والدہ کو، 10 حصے (13.88فیصد فی کس) ہر بھائی کو اور 5 حصے (6.94 فیصد فی کس) ہر بہن کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
6×12=72
ماں | 2 بہنیں | 5 بھائی |
سدس | عصبہ | |
1 | 5 | |
1×12 | 5×12 | |
12 | 60 | |
12 | 5+5 | 10+10+10+10+10 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved