• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدہ،دو بھائی اور چار بہنوں کے درمیان وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک بہن کا انتقال ہوگیا اور اس کی ملکیت میں12لاکھ روپے تھے  یہ بہن غیر شادی شدہ تھی اوراس کے ورثاء میں والدہ، 2بھائی اور4بہنیں حیات ہیں،اب یہ رقم ان ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی؟۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں میت کے ترکہ کے48حصے کئے جائیں گے،جن میں سے والدہ کو8حصے (16.666فیصد) جبکہ دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو10حصے (20.833فیصد) اور چاروں بہنوں میں سے ہر ایک کو5حصے (10.416فیصد)  ملیں گے۔

اس حساب سے مرحومہ کے ترکہ 12 لاکھ روپے میں سے  والدہ کودو لاکھ روپے اور دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کودولاکھ پچاس ہزار روپے اور چاروں بہنوں میں سے ہر ایک کوایک لاکھ پچیس ہزار روپے ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

6×8=48

والدہ2بھائی4بہنیں
سدسعصبہ
15
8×18×5
840
10+105+5+5+5

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved