- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 25-233
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
میری امی کا جو حصہ نانا جی کی طرف سے ملنا ہے اس کی تقسیم کیسے ہوگی؟
تنقیح:پہلے نانا کا انتقال ہوا اس وقت ان کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں زندہ تھیں البتہ نانی کا انتقال نانا کی وفات سے پہلے ہوگیا تھاپھر میری والدہ کا انتقال ہوگیا اب میرے والد اور ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کے نانا جی کی طرف سے آپ کی والدہ کو جو حصہ ملے گا اس کے 32حصے کیے جائیں گے جن میں سے آپ کے والد کو 8 حصے،ہرایک بھائی کو 6 حصے،ہر ایک بہن کو 3 حصے ملیں گے۔
صورت تقسیم یہ ہے:
4×8=32 والدہ
شوہر | 2بیٹے | 4بیٹیاں |
ربع | عصبہ 3×8=24 | |
1×8=8 | ||
8 | 6فی کس | 3فی کس |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved