• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدہ، بیوی، 2بیٹے، 2بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

والد صاحب مرحوم وفات پاگئے ہیں، مرحوم کی اہلیہ حیات ہے اور  2بیٹے اور2بیٹیاں حیات ہیں۔ کل رقم 76 لاکھ ہے۔ اس رقم کی تقسیم ورثاء میں کیسے ہو گی؟

وضاحت مطلوب ہے کہ: والد مرحوم کی وفات کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی زندہ تھا؟

جوابِ وضاحت: مرحوم کی والدہ زندہ تھیں اور اب بھی زندہ ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں والد کے ترکہ 76 لاکھ کے 144 حصے کیے جائیں گے، جو ورثاء میں مندرجہ ذیل طریقے سے تقسیم ہوں گے:

ورثاءشرعی حصےفیصدرقم
والدہ2416.6612,66,667
بیوی1812.59,50,000
بیٹا13423.6117,94,444
بیٹا23423.6117,94,444
بیٹی11711.88,97,222
بیٹی21711.88,97,222

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved