- فتوی نمبر: 11-361
- تاریخ: 14 مئی 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
دس ایکڑ زمین ہے انتظار کی اور وہ فوت ہو گیا ہے اب اس کی والدہ ہے اور ایک بیوی اور پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہے دس ایکڑ کیسے تقسیم ہو گی؟ ان تمام میں جواب پوری وضاحت کے ساتھ دیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مرحوم کی کل زمین 80کنال ہے ۔ان میں سے 1/6یعنی 13.33کنال والدہ کی ہے اور1/8یعنی 10کنال بیوی کی جبکہ باقی اولاد کی ہے جس میں سے 5.15کنال بیٹی کی جبکہ 10.30کنال ہر بیٹے کی ہے ۔صورت تقسیم یہ ہے :
80
ماں ———–بیوی ————- بیٹے 5———————- بیٹی1
6/1—————- 8/1 —————————– عصبہ
——————————————56.67کنال
13.33 کنال———— 10کنال———- فی بیٹا 10.30 ————5.15
© Copyright 2024, All Rights Reserved