• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والدین کے لیے مغفرت کی دعا

استفتاء

"اے  میرے اللہ میرے والدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما اور جہنم کے عذاب سے بچا”

یہ دعا قرآن پاک یا حدیث میں موجود ہے؟ میں یہ دعا عربی میں سیکھنا چاہتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن وحدیث میں بالکل یہی الفاظ ہمیں نہیں ملے البتہ والدین کے لیے قرآن کریم نے یہ دعائیں سکھائی ہیں۔

رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا [سورة بنى اسرائيل:24]

ترجمہ: یا رب جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھے پالا ہے آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجئے۔

اسی  طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا والدین کے لیے قرآن کریم میں مذکور ہے:

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ [سورة ابراهيم:41]

ترجمہ:  اے ہمارے پروردگار جس دن حساب قائم ہوگا اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی اور ان سب کی جو ایمان رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved