• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدین کی زندگی میں فوت ہونے والے وارث کا میراث میں حصہ

استفتاء

کچھ عرصہ قبل میری والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ والدہ محترمہ کی زندگی میں ہی ہماری ایک ہمشیرہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔ کیا ہماری والدہ محترمہ کے ترکہ میں اس مرحومہ ہمشیرہ کا شرعاً حصہ  ہے  یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں فوت شدہ بہن کا والدہ کی وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ چنانچہ علامہ عینیؒ نے شرح بخاری میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا فتویٰ نقل کیا ہے:

ولد الأبناء بمنزلة الولد إذا لم يكن دونهم ولد ذكرهم كذكرهم و انثاهم  كانثاهم يرثون كما يرثون ويحجبون كما يحجبون ولا يرث ولد الابن مع الابن.( 238/ 23 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved