- فتوی نمبر: 6-312
- تاریخ: 27 دسمبر 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
ایک جوان لڑکا 26 سال کا بغیر شادی کے وفات پا گیا اور اس کی کچھ جائیداد ہے۔ ورثاء میں ماں، باپ ، بہن اور بھائی (3 بھائی، ایک بہن) زندہ ہیں۔ ان ورثاء میں سے اس کی جائیداد کا مالک کون ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کو 6 حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ والدہ کو اور بقیہ 5 حصے باپ کو ملیں گے اور بہن بھائیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ تقسیم کی صورت یوں ہو گی:
6
والدہ باپ بہن 3 بھائی
6/1 عصبہ م م
1 5 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved