• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدین کی اجازت کے بغیر ان کا مال استعمال کرنا

استفتاء

ایسا بالغ اور بے روزگار آدمی جس کا تمام خرچ اس کے والدین برداشت کر رہے ہوں اور وہ بعض اوقات اپنی کسی ضرورت کے لیے والدین کی اجازت اور ان کے علم میں لائے بغیر ان کے مال میں سے کچھ لے لیتا ہے تو کیا اس کو یہ مال لینا اور اپنی ضرورت میں صرف کرنا درست ہے یا پھر دوسرے حقوق العباد کی طرح والدین کو اس پر مطلع کرنا اور لیے ہوئے مال کو واپس کرنا یا معاف کرانا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایسا کرنا جائز نہیں، بلکہ والدین کی طرف سے اجازت کا ہونا ضروری ہے۔ لہذا یا تو مال کو واپس کرے یا والدین سے معاف کرائے۔

عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ألا لاتظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه. ( رواه البيهقي. مشكوة: 1/ 255)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved