• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وقف کی رقم کسی کو قرض دینا

استفتاء

ہمارے مدرسے کے اساتذہ کی تنخواہیں کم ہیں، گذارہ مشکل ہوتا ہے۔ اگر کوئی استاد صاحب مدرسہ سے  قرض لے کر کاروبار میں لگا دے اور اس کا نفع لیتا رہے، جب مدرسہ کو ضرورت ہو تو قرض واپس کر دے تو کیا یہ جائز ہے؟

اگر یہی کام مدرسہ کا مھتمم  تنخواہ کی کمی کی مجبوری کی وجہ سے کرے تو کرئی حرج تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مھتمم کا قرض دینا اور لینا جائز نہیں ہے۔ اول تو وہ رقم وقف کی ملکیت ہے جو بلا معاوضہ کسی اور کو ملکیت میں نہیں دی جاسکتی ۔ دوسرے اگر نقصان ہوجائے تو مقروض سے رقم کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved