- فتوی نمبر: 16-106
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: ایک علاقے میں قبرستان کی جگہ خریدنے کے لیے لوگوں نے پیسے اکٹھے کیے،کچھ پیسے اکٹھے ہوئے جس سے جگہ خریدی گئی،کچھ عرصہ بعد جو لوگ پیسے اکٹھے کر رہے تھے انہوں نے وہ جگہ بیچ دی کہ کہیں اور اس سے زیادہ جگہ خرید لیں گے، لیکن انہوں نے وہ جگہ بیچ کر کہیں اور جگہ لینے کے بجائے وہ پیسے کاروبارمیں صرف کر دیئے۔ جب دوسرے لوگوں کو پتہ چلا کہ انہوں نے جو پیسے قبرستان کی جگہ خریدنے کے لیے دیئے تھے وہ تو استعمال ہوچکے تو انہوں نے استعمال کرنے والوں سے مطالبہ کیا، استعمال کرنے والوں نے کہا ہم آپ کے پیسے ڈبل کر کے واپس کرتے ہیں، لہذا جن لوگوں نے ہزار دیاان کو دو ہزار ملا، ہر کسی کو ڈبل پیسے واپس مل گئے۔
بندے نے بھی پانچ ہزار جمع کروائے تھے جس کی وجہ سے دس ہزار مجھے مل چکے ہیں۔ بندہ پوچھنا چاہتا ہےکہ ان پیسوں کا کیا کیا جائے؟ 5000 تو قبرستان کی جگہ کی مد والے ہیں اور پانچ ہزار سات اضافی ملےہیں۔ ان دونوں رقموں کا استعمال کہاں کیا جاسکتا ہے ؟آیاکہ اوپر والے پانچ ہزار کومیں استعمال کر سکتا ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اول تو ان دونوں رقموں کو قبرستان کے لیے جگہ خریدنے میں استعمال کریں، اگر یہ ممکن نہ ہوتو کسی اور وقف ادارے میں دے دیں، خود استعمال نہ کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved