• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

(۱)وقوع طلاق کےلیےبیوی کا طلاق کے الفاظ سنناضروری نہیں (۲)شوہر کا طلاق کے الفاظ کہتے وقت بیوی کا فون ہولڈ پر لگادینا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ایک آدمی کی دو بیویوں میں سے پہلی نے اصرار کیا کہ دوسری کو طلاق دو، اس نے دوسری کو سمجھایا کہ میں تمہیں فون کروں گا، تم نے فون ہولڈ پر لگا دینا ہے اور میری بات نہیں سننی۔ چنانچہ ایسے ہی ہوا اس نے فون دوسری بیوی کو ملایا، اس نے ہولڈ پر لگا دیا، شوہر نے بغیر اس کو مخاطب کیے نسبت کیے نام لیے نیت کیے تین بار کہا کہ ’’میں نے تم کو طلاق دی‘‘۔ شوہر کہتا ہے کہ میرے لیے تو ایسے تھا کہ میں دیوار سے بات کر رہا ہوں کیونکہ دوسری بیوی کو طلاق دینے کا تصور بھی مجھے نہیں تھا، محض پہلی کو دھوکہ دینا تھا۔ مذکورہ صورت میں اگر شوہر کا بیان درست ہو تو طلاق ہوئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

فون ہولڈ پر لگا دینے کا حاصل یہ ہے کہ شوہر نے اگرچہ بات اپنی بیوی سے ہی کی ہے تاہم بیوی نے اس کی بات سنی نہیں۔ طلاق میں بیوی کا سننا ضروری نہیں لہذا مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں ہو گئی ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved