• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وقت مقررہ کی پابندی

استفتاء

کلائنٹ کو مال ڈیلور کرنے (بھیجنے)کا جو وقت طے ہو جائے حتی الامکان اس وقت مقررہ کی پابندی کی جاتی ہے۔ تاہم اگر کسی عذر کی وجہ سے مال ڈیلیور ہونے میںتاخیر ہو توکمپنی اپنے کلائنٹ کو مطلع کر دیتی ہے کہ اس دفعہ مال تاخیر سے آئے گا۔ مذکورہ طریقہ کار کا شرعاً کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پی کمپنی کا گاہک کے ساتھ مقرر کردہ وقت پر مال بھیجنے کی پابندی کرنا، اور عذر کی وجہ سے تاخیر کی صورت میں تاخیر کی پیشگی اطلاع دینا شرعاً مطلوب ہے، لہٰذا ذکر کردہ طریقہ کار شرعاً درست ہے ۔

(١) وقال تعالیٰ: (المائدة:١)

یا أیها الذین اٰمنوا أوفوا بالعقود ۔

(٢) مرقاة المفاتیح: (١٤/١٥٠)

عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: إذا وعد الرجل أخاه، و من نیته أن یفي … فلم یوف أي بعذر، ولو لم یجیٔ للمیعاد أي لمانع، فلا إثم علیه.……… فقط والله تعالیٰ أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved