• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ورثاء میں 1150فٹ زمین کا تقسیم کرنا

استفتاء

میرانام *** ہے میرے والد کانام***ہےمیرے والد صاحب کاوراثت میں 1150 فٹ کا ایک پلاٹ ہے۔ میرے والدصاحب وفات پاگئے ہیں،والد صاحب نے دوشادیاں کی تھیں اور دونوں ابھی زندہ ہیں۔ہم سب بہن بھائیوں کی تعداد درج ذیل ہے۔

زوجہ اول کی اولاد:ایک بیٹا شادی شدہ ہے،چاربیٹیوں میں سےصرف دوشادی شدہ ہے باقی کنواری ہیں۔

دوسری بیوی کی اولاد:پانچ بیٹے،دو شادی شدہ اورباقی تین کنوارے،دوبیٹیاں شادی شدہ ہیں۔

درج بالا پلاٹ کا کل رقبہ 1950فٹ ہے جس میں سے 800 فٹ دوسری بیوی کی ملکیت ہے اس وقت والد صاحب زندہ تھے جب یہ خریداہے،جبکہ بقیہ 1150 فٹ صرف والد صاحب کا ہے۔

اب حل طلب مسئلہ ہےکہ مذکورہ بالا1150 فٹ رقبہ ہم سب افراد بالا پر کس طرح تقسیم ہوگا؟فی کس کتنا کتنا حصہ آئےگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں والد کی ملکیت میں جتنی جگہ تھی اس  کو144حصوں میں تقسیم کیا جائیگا جن میں سے ہر بیوی کو9حصے(6.25فیصدفی کس)، ہربیٹے کو14حصے(9.722فیصدفی کس) اورہربیٹی کو7حصے (4.861فیصدفی کس) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved